وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے لین دین میں نقدی کی حوصلہ شکنی کرنے کے ساتھ ہی
مودی حکومت کی کوششوں کی آج پرزوردار وکالت کی اور بینکوں کی نن پرفارمنگ
ایسٹس (این پی اے) کے لئے متحدہ ترقی پسند اتحاد حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔لوک سبھا میں 2017-18 کے عام بجٹ
پر دو دن تک جاری بحث کا جواب دیتے ہوئے
مسٹر جیٹلی نے کہا کہ نقد رقم جرائم کا سب سے بڑا سبب ہے اور حکومت اسے
روکنے کے لئے نقد لین دین کو کم کرنے پر زور دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نقد لین دین میں جتنی زیادہ کمی آئے گی، جرائم کی روک تھام میں اتنی ہی مدد ملے گی۔